مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متتعدد فوجی واصل جہنم ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج کی میزائل یونٹ کے مطابق حملہ کامیاب رہا ہے یمنی فورسز نےسعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دینے کے لئے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل کے حملے پہلے بھی کئے ہیں۔ یمنی فوج اور قبائل سعودی عرب کی سرپرستی میں دس ممالک کی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں جنھوں نے یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے خلاف گذشتہ ڈھائی برسوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں 30 ہزآر سے زائد یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ